Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی لانڈرنگ کیس؛ سلیمان شہباز بے گناہ قرار

Now Reading:

منی لانڈرنگ کیس؛ سلیمان شہباز بے گناہ قرار
منی لانڈرنگ کیس

منی لانڈرنگ کیس سے سلیمان شہباز کو بے گناہ کرنے کا چالان پیش

ایف آئی اے عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم کے صاحبزادے کی ضمانت قبل از گرفتاری  کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ایف آئی اے کی عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا۔

اسپیشل جج سنٹرل بخت فخر بہزاد نے سلیمان شہباز کی درخواست پرسماعت کی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ اورتفتیشی افسر ضمنی چالان سمیت پیش۔

فاضل جج نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ چالان کے ساتھ لف ریکارڈ کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ چالان کو باقاعدہ اتھارٹی سے منظوری کے بعد پیش کردیں گے۔

Advertisement

اسپیشل جج سنٹرل بخت فخر بہزاد نے کہا کہ آپ سے چالان پڑھنے کیلئے لیا ہے، واپس کر دیں گے۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ چالان میں سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا ہے، سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کی درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں۔

ضمنی چالان میں کہا گیا کہ سلیمان شہباز کیس میں ملوث نہیں پائے گئے، اشتہاری سید طاہر نقوی بھی بے گناہ پائے گئے ہیں جس کے بعد عدالت نے سلیمان شہبازکی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

ایف آئی اے نے عدالت میں بیان دیا کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نہیں ملے۔ کسی قسم کے کک بیکس کے ثبوت بھی نہیں ملے۔ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر