
ناصر محمود کھوسہ کی معذرت
ناصر محمود کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز نگراں وزیراعظم کے لیے 3 نام گورنر پنجاب کو ارسال کیے تھے جن میں ایک ناصر محمود کھوسہ بھی تھے۔
تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ناصر محمود کھوسہ کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے 3 نام گورنر پنجاب کو موصول
اس حوالے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ناصر محمود کھوسہ کی قابلیت، اصول پسندی اور دیانتداری مسلمہ ہے، بحیثیت بیوروکریٹ ان کا کردار قابل فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ناصر محمود کھوسہ سے رابطہ کیا کہ فریقین کی طرف سے متفقہ کیئر ٹیکر وزیراعلیٰ کا عہدہ قبول کریں لیکن انہوں نے تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔
ناصر محمود کھوسہ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جن لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے نگراں وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News