Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہاکی ورلڈ کپ 2023، نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارت ایونٹ سے باہر ہو گیا

Now Reading:

ہاکی ورلڈ کپ 2023، نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارت ایونٹ سے باہر ہو گیا

بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو پنلٹی ککس پر شکست دے دی

تفصیلات کے مطابق کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں ہاکی ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 4-5 گول سے شکست دے دی، اس شکست کے بعد بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ کپ کے کراس اوور میچ میں بھارتی ٹیم کو کانٹے کی ٹکر کے بعد شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ پورے میچ کے دوران بھارتی ٹیم مضبوط پوزیشن میں نظر آئی، لیکن آخر میں کیویز نے بازی مار لی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ نیشن کپ ساؤتھ افریقہ میں شرکت کے لئے روانہ

کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں 3-3 گول سے برابر تھیں، بھارت کی جانب سے للت اپادھیائے، سکھجیت سنگھ اور ورون کمار نے گول کئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سیم لین نے فیلڈ گول کیا جبکہ کین رسیل اور شان فائنڈلے نے پینالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا۔

میچ برابر ہونے کے بعد ریفری نے نتیجے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔

Advertisement

اس سے پہلے بھارت نے اپنے گروپ کے آخری میچ میں اسپین کو شکست دی تھی، جس کی وجہ سے وہ گروپ ڈی میں دوسرے نمبر پر رہا تھا۔

Advertisement

انگلینڈ کی ٹیم گروپ کے پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر تھی اور اسے براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ ملی۔ بھارت کے پاس صرف کراس اوور میچ کے ذریعہ ہی کوارٹر فائنل تک پہنچنے کا راستہ تھا.

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ایک موقع پر دونوں ٹیموں کا اسکور 4-4 سے برابر تھا، بھارتی شوٹر نے اپنی آخری پنالٹی ضائع کر دی، جبکہ نیوزی لینڈ کے شوٹر نے گول کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی۔

کوارٹر فائنل میں اب نیوزی لینڈ کا مقابلہ موجودہ عالمی چیمپئن بیلجیئم سے ہوگا.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر