
ایف بی آر ڈیٹا لیک کیس میں عدالت کا بڑا فیصلہ، صحافی شاہد اسلم کی ضمانت منظور
عدالت نے ایف بی آر ڈیٹا لیک کیس میں بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل جج اعظم خان نے ایف بی آر ڈیٹا لیک کیس میں بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کو ضمانت کے عوض پچاس ہزار مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
بول نیوزکے صحافی شاہداسلم کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر ذولفقار نقوی کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر ذولفقارنقوی نے کہا کہ شاہد اسلم کی جانب سے تعاون نہیں کیا گیا نا ہی موبائل اور لیپ ٹاپ کے پاسورڈ بتائے گئے۔ موبائل اورلیپ ٹاپ کے پاسورڈ کیلئے ڈیوائسز فرانزک کیلئے بھیجی ہوئی ہیں۔
اسپیشل پراسیکیوٹرنے کہا کہ شاہداسلم کی جانب سے دفعہ 216 کی خلاف ورزی کی گئی جس بنیاد پر سرکاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ سرکاری ملزم کے 161 کے بیان میں شاہد اسلم کا نام لیا گیا جس بنیاد پرگرفتار کیا گیا۔
گذشتہ روزاسپیشل سینٹرل جج نے ایف بی آرسے ڈیٹا لیک کے معاملے پربول نیوزکے صحافی شاہد اسلم کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکی گئی جسے عدالت نے سماعت کیلئے منظورکیا تھا۔
اس سے قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف بی آرڈیٹا لیکس کیس میں بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کا جوڈیشل ریمانڈ دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News