
پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان رہا ، مندی کے باعث دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 185 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 185 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 630 پر بند ہوا۔
دن بھرمجموعی طورپر355 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 204کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 121 کے شیئرز میں اضافہ ہوا ہے۔
آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,015 جبکہ کم ترین سطح 40,595 رہی۔
ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری
دوسری جانب ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/P1d962EV1r pic.twitter.com/Di8tmCmMsA
— SBP (@StateBank_Pak) January 3, 2023
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 51 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
مزیر پڑھیں:زر مبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر آگئے
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 226.43 سے بڑھ کر 226.94 روپے پر بند ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.22 فیصد کمی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News