Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر سارہ کی لاش ملنے کا مقدمہ، ملزم ڈاکٹر شان جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش

Now Reading:

ڈاکٹر سارہ کی لاش ملنے کا مقدمہ، ملزم ڈاکٹر شان جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش
کراچی/ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی

بچے پرتشددسے ہلاکت کے کیس میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مذید توسیع

ڈاکٹرسارہ کی لاش ملنے کے مقدمے میں پولیس نے ملزم ڈاکٹر شان کو جوڈیشل مجسٹریٹ مظہر علی کے روبرو پیش کردیا۔

سٹی کورٹ کراچی میں سی ویو دو دریا سے ڈاکٹر سارہ کی لاش ملنے کے مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم ڈاکٹر شان کو جوڈیشل مجسٹریٹ مظہرعلی کے روبرو پیش کرتے ہوئے ابتدائی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی۔

تفتیشی افسر نے ابتدائی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں قتل کی دفعہ کا اضافہ کیا ہے۔ مقتولہ ڈاکٹر سارہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے۔ مقدمے میں ویٹنری اسپتال کے ڈاکٹر شان سلیم کو گرفتار کیا ہے

تفتیشی افسرنے رپورٹ میں مذید بتایا کہ ملزم کے موبائل فون کا فارنزک کیا جارہا ہے۔ نامزد ملزمہ بسمہ کو فی الوقت گرفتار نہیں کیا ہے۔

عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں معاملہ کیا ہے؟ جس پر ملزم ڈاکٹرشان نے جواب دیا کہ سارہ ہمارے اسپتال میں کام کر رہی تھی۔ وقوعے کے روز سارہ اسپتال سے اکیلے نکلی تھی۔ مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے۔

Advertisement

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ عینی شاہد نے بتایا لڑکی سمندر کنارے اکیلے بیٹھ کر رو رہی تھی۔ عینی شاہد کے بیان کے مطابق واقعہ تین روز پرانا ہے۔ بظاہر دیکھنے میں لاش تین روز پرانی نہیں لگتی۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں صورتحال واضح ہوگی۔

عدالت نے تفتیشی افسرسے استفسار کیا کہ آپ کو یہ مقدمہ کیا لگتا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ اسپتال میں دو لڑکیاں کام کرتی تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ اسپتال سے غصے میں نکلی تھی۔ ممکنہ طور پر حسد بنیادی وجہ ہوسکتی ہے۔

تفتیشی افسر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش اور سی آر او کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مظہرعلی نے ملزم شان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر