Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف الیکشن کمشنر کی ممبر سندھ نثار درانی کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت

Now Reading:

چیف الیکشن کمشنر کی ممبر سندھ نثار درانی کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت
ممبرسند نثار درانی

چیف الیکشن کمشنر کی ممبر سندھ نثار درانی کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنرنے ممبر سندھ نثار درانی کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے ممبرسندھ نثار درانی کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی۔ ممبرسندھ نثار درانی اور سیکریٹری الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے دوران مانیٹرنگ کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے اسلام آباد میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ کنٹرول رول 14 جنوری صبح 7 بجے سے کام کرنا شروع کردے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم 16 جنوری رات 12 بجے تک مسلسل کام کرے گا، شکایات کی صورت میں کنٹرول روم متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کرے گا، صوبائی الیکشن کمشن سندھ میں بھی شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کراچی میں موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو اہم پیغام دیا ہے جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کو چیف سیکریٹری اورآئی جی سندھ کے سامنے الیکشن کمیشن کا آرڈر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قراردیا ہے کہ کراچی ڈویژن، حیدر آباد اور دیگر اضلاع میں انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر