 
                                                                              سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ 2019 میں بھارت اور پاکستان ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی نئی یادداشت میں کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان فروری 2019 میں جوہری تصادم کے قریب آئے تھے۔
مائیک پومپیو نے اپنی یادداشت میں لکھا کہ دہلی نے کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے کے بعد پاکستانی علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف حملہ کیا تھا۔
جواب میں پاکستان نے کہا تھا کہ اس نے دو بھارتی فوجی طیاروں کو مار گرایا ہے اور ایک فائٹر پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔
بھارت طویل عرصے سے پاکستان پر وادی کشمیر میں علیحدگی پسند عسکریت پسندوں کی پشت پناہی کا الزام لگاتا رہا ہے لیکن اسلام آباد اس الزام کی تردید کرتا ہے۔
مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دونوں پڑوسیوں نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی اور 1947 میں تقسیم کے بعد سے تین جنگیں لڑی ہیں۔
مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ دنیا ٹھیک سے نہیں جانتی ہے کہ فروری 2019 میں بھارت اور پاکستان کی دشمنی جوہری تصادم کے کتنے قریب پہنچی تھی۔
مائیک پومپیو نے لکھا کہ سچ تو یہ ہے کہ، مجھے بھی صحیح طور پر جواب نہیں معلوم؛ میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ یہ بہت قریب تھا.
یہ بھی پڑھیں : مائیک پومپیو کا پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
پومپیو نے اپنی یادداشت میں لکھا کہ اس رات کو کبھی نہیں بھولیں گے جب وہ ہنوئی میں جوہری ہتھیاروں پر شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے اجلاس میں تھے.
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے قافلے پر خودکش حملے میں 40 بھارتی فوجہ ہلاک ہو گئے تھے، بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت نے اس حملے کو جواز بنا کر رات کی تاریکی میں پاکستان کے علاقے میں چند بم گرائے تھے۔
پاکستان نے جواب میں بھارت کے بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ مار گرایا تھا اور بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کر لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 