عدالت نے شہبازگل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹررضوان عباسی کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائردرخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔
درخواستگزار کی جانب سے شہریار طارق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، راجہ رضوان عباسی ایڈوکیٹ کی جانب سے راجہ علیم عباسی اور وفاق کی جانب سے فضل الرحمن نیازی، ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ایکٹ کا موجودہ اسٹیٹس معلوم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون سے گزٹ نوٹیفکیشن سے متعلق معلومات لے کر فراہم کریں۔
چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ اس کو گزٹ نوٹیفکیشن میں چیک کرانے کی ضرورت ہے، بل زیر التوا ہے ورنہ ابھی تک کتنے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل آچکے ہوتے، سیکرٹری قانون کے مطابق تو ابھی تک یہ پاس نہیں ہوا، مجھے شک ہے اس کو چیک کروا لیں، اگر یہ بل پاس ہو گیا ہے تو پھر ہمارا کیس حل ہو جائے گا،اگر یہ قوانین پاس ہو گئے ہیں تو اسلام آباد کے کافی مسئلے حل ہو جائیں گے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
