
ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی حکومت سے علیحدہ ہونے کے لیے رائے دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بہادرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت خالد مقبول صدیقی کررہے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی حکومت سے راہیں جدا کرنے سمیت متعدد آپشنز پر غور کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین قومی اسمبلی سے استعفیٰ طلب کرلیے۔
ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے بعض ارکان کی رائے ہے15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہو تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں۔
اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں اہم اعلان متوقع ہے، حتمی فیصلہ ایم کیو ایم کے کنونئیر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کل کے ایم سی گراونڈ میں جنرل ورکرز اجلاس طلب کر رکھا تھا جو اب ملتوی کردیا گیا اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وزیراعظم کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کرکے یقین دہانی کروائی کہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا وفد کل وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کرے گا۔ ایم کیو ایم وفد میں فاروق ستار ، مصطفی کمال انیس قائم خانی شامل ہوگیںایم کیو ایم وفد کی سربراہی خالد مقبول صدیقی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے، ایم کیو ایم
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سے رائے طلب کی گئی تھی جس پر متعدد اراکین کمیٹی نے وفاقی حکومت سے جدا ہونے کی رائے دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال نے کارکنان سمیت ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News