Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی صدر پیوٹن نے فون کال پر میزائل حملے کی دھمکی دی تھی، بورس جانسن

Now Reading:

روسی صدر پیوٹن نے فون کال پر میزائل حملے کی دھمکی دی تھی، بورس جانسن

انگلینڈ کے سابق وزیر اعظم نے ایک اخبار سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے فون پر انہیں میزائل حملے کی دھمکی دی تھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ روسی رہنما نے انہیں یوکرین کی جنگ سے پہلے خبردار کیا تھا اور میزائل حملے کی دھمی دی تھی، لیکن کریملن کا دعویٰ ہے کہ جانسن نے تبادلے کو غلط سمجھا۔

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین پر حملے کے سلسلے میں ایک فون کال کے دوران انہیں میزائل حملے کی دھمکی دی تھی، اس الزام میں کریملن نے انکار کیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا مستعفی ہونے کا اعلان

آج نشر ہونے والی ایک دستاویزی فلم کے لیے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ روسی رہنما نے ان سے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے امکانات کے بارے میں پوچھا تھا، جس پر انھوں نے جواب دیا تھا کہ یہ مستقبل کے لیے نہیں ہوگا۔

بورس جانسن کے مطابق پیوٹن نے ایک موقع پر مجھے دھمکی دی، اور اس نے کہا، ‘بورس، میں تمہیں نقصان نہیں پہنچانا چاہتا لیکن، میزائل سے، اس میں صرف ایک منٹ لگے گا.

بورس جانسن نے پیوٹن کی فون کال کے حوالے سے بتایا کہ وہ پیوٹن بہت پرسکون لہجے میں بول رہا تھا اور وہ چاہتا تھا کہ اس سے بات چیت کی جائے۔

Advertisement

دوسری جانب کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روسی صدر نے بورس جانسن کو فون کال پر کوئی دھمکی نہیں دی۔

Advertisement

کریملن ترجمان نے کہا کہ بورس جانسن جان بوجھ کر جھوٹ بول رہے ہیں لہذا آپ کو بورس جانسن سے پوچھنا ہوگا، دراصل بورس جانسن نہیں سمجھتے تھے کہ پیوٹن ان سے کیا بات کر رہے ہیں۔

پیسکوف نے استدلال کیا کہ روسی صدر پیوٹن نے حقیقت میں جانسن کو سمجھایا تھا کہ اگر یوکرین نیٹو میں شامل ہوتا ہے تو روس کی سرحدوں کے قریب امریکی یا نیٹو کے ہتھیار رکھنے کا مطلب یہ ہوگا کہ ایک میزائل چند منٹوں میں ماسکو تک پہنچ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر