پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے خالی نشستیں قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریکِ انصاف کے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے موصول ہوگئے۔ اس سے قبل 17 دسمبر کو بھی پی ٹی آئی کے 34 ارکان پارلیمنٹ کے استعفے منظور کئے گئے تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے جن اراکان کے استعفے منظور کئے ہیں، ان میں جنید اکبر، مجاہد علی، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری شامل ہیں۔
اس کے علاوہ حیدرعلی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔ جن کے استفے منظورکیے گئے ہیں ان میں خسرو بخیتار اور عامرکیانی کے ساتھ ساتھ فخر امام اور کرامت کھوکھر بھی شامل ہیں۔
علی خان جدون، عثمان خان تراکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، شیر علی ارباب کے استعفے منظور کیے گئے ہیں، شاہد احمد ، گل داد خان، سجاد خان، محمد اقبال خان، سید فیض الحسن، چوہدری شوکت علی بھٹی، عمر اسلم خان، خرم شہزاد، فیض اللہ کاموکا، ظہور حسین قریشی، ابراہیم خان، طاہر اقبال اورنگزیب خان کچھی کے استعفے منظورکر لیے گئے ہیں۔
17 جنوری کو جن اراکین کے استعفے منظور کیے گئے تھے ان میں مراد سعید، عمر ایوب خان، اسد قیصر، پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، علی امین خان، نور الحق قادری، راجا خرم شہزاد نواز، علی نواز اعوان، اسد عمر، صداقت علی خان، غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق، شیخ رشید احمد، منصور حیات خان، فواد احمد، ثنااللہ خان مستی خیل، محمد حماد اظہر، شفقت محمود خان، ملک محمد عامر ڈوگر، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمٰن، عالمگیر خان، علی حیدر زیدی، آفتاب حسین صادق، عطااللہ، آفتاب جہانگیر، محمد اسلم خان، نجیب ہارون اور محمد قاسم خان سوری شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے اب تک مجموعی طور پر 81 ارکان کے استعفے منظور کئے جاچکے ہیں۔تحریک انصاف کے کل ارکان کی تعداد 155 تھی،81 ارکان کے استعفے مںظوری کے بعد 76 ارکان بچے ہیں جن میں سے 23 منحرف کارکنان بھی شامل ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظوری کے بعد مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے۔
قومی اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قواعد و ضوابط کے مطابق پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے_ pic.twitter.com/QokSWmn9hk
— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) January 20, 2023
ادھرالیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے 35 ارکان کے استعفے منظورکرنے کا نوٹیفکیشن موصول ہو گیا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 35 نشستیں خالی قراردینے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی 31 جنرل اور 4 خواتین کی مخصوص نشستوں کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
حسان خاور ٹوئٹ
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حسان خاورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کی دہشت سے 35 استعفے مزید منظور ہو گئے ہیں۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کی دہشت سے 35 استعفے مزید منظور ہو گئے ہیں۔ ابھی بھی ہمارے نمبر اتنے ہیں کہ لیڈر آف دی اپوزیشن ہمارا ہی ہو گا۔ اگر راجا ریاض کو بچانا ہے تو 16 استعفے اور منظور کریں۔قوم کو مبارک ہو۔ اسطرح کے ہر قدم سے یہ ملک جنرل الیکشن کی جانب بڑھ رہا ہے۔
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) January 20, 2023
حسان خاورنے کہا کہ ابھی بھی ہمارے نمبر اتنے ہیں کہ لیڈر آف دی اپوزیشن ہمارا ہی ہوگا، اگر راجا ریاض کو بچانا ہے تو 16 استعفے اور منظور کریں قوم کو مبارک ہو، اس طرح کے ہر قدم سے یہ ملک جنرل الیکشن کی جانب بڑھ رہا ہے۔
’’ہمارے بقیہ استعفے بھی منظور کریں‘‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
