Advertisement
Advertisement
Advertisement

لال حویلی گراؤ، اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا، شیخ رشید 

Now Reading:

لال حویلی گراؤ، اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا، شیخ رشید 
شیخ رشید

لال حویلی گراؤ، اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا، شیخ رشید 

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی میں ہمت ہے تو لال حویلی گراؤ، اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ کچھ نہ ملا تو میرے خلاف لال حویلی کا کیس بنا دیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ لوگ مجھے رات میں گرفتار کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ گرفتار کرنا ہے تو ایک فون کال پرمیں آ جاؤں گا۔ لال حویلی پر چالیس سال سے موجود سیکیورٹی ہٹائی گئی۔ ایف سی، رینجرز کے انکار کے بعد ایف آئی اے کو لایا گیا۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سے کہا کہ لال حویلی کیوں جاتے ہیں۔ ایف آئی اے لال حویلی آئی تو آئنی راستہ اختیار کریں گے۔ لال حویلی دن کے اجالے میں آئیں اگر کوئی نقصان ہوا تو ذمے دار یہ خود ہوں گے۔ میں کال دوں گا، دھرنے پر بیٹھ جاؤں گا۔ ہائی کورٹ سے پوری امید ہے انشااللہ انصاف ملے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ بے وقوف ہیں جو آٹا مہنگا کر کے لوگوں کو مارنا چاہتے ہیں، مریم نواز کے آنے پر پٹرول 35 روپے مہنگا کر کے سلامی دی گئی۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ میری 16 وزارتوں کی انویسٹی گیشن کی گئی کہا گیا تمہاری چارنہیں تین مرلے کی جگہ ہے۔ عمر کے اس حصے میں مجھے تنگ نہ کیا جائے۔ آصف نامی رانا ثنااللہ کا فرنٹ مین ہے۔ لال حویلی کے لیت سپریم کورٹ تک جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اس لیے انھیں تکلیف ہے،عمران خان آنے والا وزیراعظم ہے۔

شیخ رشید نے مذید کہا کہ لال حویلی یونیورسٹی کو وقف کر چکا ہوں۔ لندن میں تین کمپنیاں لال حویلی پر فلم بنانا چاہتی ہیں مجھے فلم بنانے کے اچھے پیسے مل رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد کی درخواست دائر

میڈیا سے گفتگو سے قبل سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے متروکہ وقف املاک کے خلاف لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پٹیشن دائر کردی۔

شیخ رشید احمد اپنے وکیل سردار عبدالرازق کے ہمراہ پیش ہوں گے۔

Advertisement

پٹیشن میں مؤقف اپنایا گیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا اقدام کوغیر قانونی انتقامی اورسیاسی قرار دیا گیا۔ لال حویلی کے سیل یونٹ ڈی سیل کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر