
خاتون جج کو دھمکی کا کیس؛ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
اسلام آباد کی مقامی عدالت عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 7 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ عدالت کے سامنے پیش کیے گئے۔
دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کی طرف سے وکالت نامہ کدھر ہے؟ جس پروکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وکالت نامہ اس وقت تک نہیں آ سکتا جب تک عمران خان خود نہ آئیں،
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سماعت پرعمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا،عدالت نے ہدایت کی کہ آج وکالت نامہ بھی جمع کرا دیں۔
الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ جب تک شورٹی بانڈز نہیں آ جاتے تب تک یہ وکالت نامہ نہیں دے سکتے۔عدالت کے حکم پر عمران خان کے وکلاء نے 20 ہزار روپے کی شورٹی بھی دی۔
جج ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان پر 7 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف سیشن عدالت کو شکایت بھیج رکھی ہے، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی بھی استدعا کررکھی ہے۔
دوسری جانب انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں10 فروری تک توسیع کر دی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News