
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی مزید تعطیلات سے متعلق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی مزید تعطیلات سے متعلق مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ والدین،اساتذہ اور طلبہ موسم سرما کی مزید تعطیلات کیوں چاہتے ہیں؟ ہم اسی موسم میں سکول جاتے تھے اور کبھی شکایت نہیں کی۔ اس نسل کے ساتھ کیا خرابی ہے ، کوئی کچھ کرنا نہیں چاہتا! خاص طور پر پڑھائی۔
Why are parents/teachers/students wanting more winter holidays. We used to go to school in the same weather and never complained. What is wrong with this generation – no one wants to do anything! Specially study.
— Murad Raas (@DrMuradPTI) January 6, 2023
یہ بھی پڑھیں: سرد ہواؤں کی آمد، سردی بڑھنے کا امکان
رواں سال معمول سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان
پاکستان بھر میں رواں سال معمول سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے سردار سرفراز چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رواں سال موسم سرما معمول سے زائد سرد ہوگا ۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سرد موسم کا آغاز نومبر کے وسط سے ہوگا جس دوران راتیں سرد ہونا شروع ہوجائیں گی جبکہ نومبر کے آخر تک دن کے درجہ حرارت میں بھی خاطر خواہ کمی ہونا شروع ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی رواں سال سردی زیادہ پڑ سکتی ہے لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کا مہینہ ہمیشہ گرم ہوتا ہے تاہم گرمی کی شدت میں کمی نومبر کے پہلے ہفتے سے آنا شروع ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News