Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان جونیئر لیگ کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا، رمیز راجہ

Now Reading:

پاکستان جونیئر لیگ کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا، رمیز راجہ

سابق چئیرمین رمیز راجہ نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنے پر کہا کہ اسے انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کی زیر صدارت پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے گزشتہ روز ایک اجلاس میں پاکستان جونئیر لیگ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان جونئیر لیگ پی سی بی کے سابق چئیرمین رمیز راجہ کے دور میں شروع کی گئی تھی جس کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال کھیلا گیا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ کی چھٹی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے ریجنل، ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو بحال کیا تھے اور پاکستان جونئیر لیگ کو ختم کر کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

رمیز راجہ نے اپنے دور میں شروع کی جانے والی جونئیر لیگ کی منسوخی کے خلاف آواز اٹھانا شروع کر دی ہے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ بھی کی۔

سابق چئیرمین رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ میں امریکہ کے لیجنڈ سابق باسکٹ بال کھلاڑی میجک جانسن کے الفاظ شیئر کیے کہ،’تمام بچوں کو ذرا سی مدد اور امید کی ضرورت ہوتی ہے، ساتھ ہی انہیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو ان پر بھروسہ کرے‘۔

Advertisement

رمیز راجہ نے لکھا کہ پاکستان جونیئر لیگ کو انتقامی سیاست کا نشانہ بناتے ہوئے ختم کر دیا گیا ہے جو افسوس کی بات ہے۔

Advertisement

سابق چیئرمین نے لکھا کہ پاکستان جونیئر لیگ کے 7 بچوں نے پی ایس ایل 8 کی ایمرجنگ کیٹیگری میں جگہ حاصل کی، جن میں سے 3 کھلاڑی پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے ریزرو کھلاڑی بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
ایشیا کپ 2025 : بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی
والد کی موت کے بعد دنیتھ ویلالاگے دوبارہ سری لنکن اسکواڈ میں شامل
سری لنکن بولر کو 5 چھکے لگانے والے محمد نبی کا والد کے انتقال پر اظہار افسوس
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر