
بلوچستان کے کرکٹ گراؤنڈ بگٹی اسٹیڈیم پر پی سی بی کی نظر کرم پڑ گئی، گراؤنڈ کے مختلف انکلوژرز کو کھلاڑیوں کے نام کر دیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بلوچستان کے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو نامور پاکستانی کھلاڑیوں کے نام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ان انکلوژرز کا نام ان کرکٹرز کے پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی شراکت اور خدمات کے اعتراف میں رکھا گیا ہے.
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، یونس خان، شاہد خان آفریدی اور خاتون کرکٹر ثناء میر ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن نام بگٹی اسٹیڈیم کے انکلوژرز سے منسوب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی سی بی کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری میں تاخیر کا سامنا
دیگر کھلاڑیوں میں کرن بلوچ، ثقلین مشتاق، شعیب خان، شعیب ملک، محمد یوسف اور سعید اجمل شامل ہیں۔
انکلوژرز کو کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ پی سی بی کے منصوبوں کا ایک حصہ ہے، اور بگٹی اسٹیڈیم میں میزبانی کے لیے بنائے جانے والے مقام کی تیاری، تماشائیوں اور کھیل کی سہولیات بہتر بنانا پی سی بی کی مہم کا حصہ ہے۔
بگٹی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کرنے کے حوالے سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ ان 10 کھلاڑیوں کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ہم ان کی کامیابیوں اور کارناموں کو پہچانیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News