Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی بحران سے نکلنے کے لیے جامع اصلاحات کرنا ہونگی ، احسن اقبال

Now Reading:

معاشی بحران سے نکلنے کے لیے جامع اصلاحات کرنا ہونگی ، احسن اقبال
احسن اقبال

معاشی بحران سے نکلنے کے لیے جامع اصلاحات کرنا ہونگی ، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے جامع اصلاحات کرنا ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے نورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔

احسن اقبال نے کہا کہ9 سال مشرف نے بھی ٹیکنوکریٹس کے سہارے حکومت کی تھی ، ٹیکنوکریٹس حکومت کے معاونین ہوسکتے ہیں لیکن حکمران نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ٹیکنوکریٹس حکومت کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں ، کچھ ٹیکنوکریٹس ہر دور میں وزیر مشیر بنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ معاشی اصلاحات کے لئے سیاسی حکومت سپورٹ ضروری ہوتی ہے، معاشی بحران سے نکلنے کے لیے جامع اصلاحات کرنا ہونگی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن سکتا ہے، احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ معیشت بچانے کے لیے عمران دور کے مالیاتی معاہدوں پر عملدرآمد کرنا مجبوری ہے، یوریا کی ذخیرہ اندوزی کے باعث پنجاب کے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھاد کی عدم دستیابی کی ذمہ دار،  پنجاب حکومت ہے جو سپریم کورٹ کے حکم پر قائم ہے، یوریا کی قلت کا سپریم کورٹ نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت ملک میں تباہی اور ڈی ویلیویشن کی بنیاد رکھ کر گئی، ملکی معیشت کی بحالی کے لیے برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ دوست ممالک بھی ہماری معیشت کے استحکام میں مدد کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر