
جواب الجواب جمع کرائیں، سندھ ہائی کورٹ کی وکیل ایم کیو ایم کو ہدایت
عدالتِ عالیہ نے سماعت کے دوران وکیل ایم کیو ایم کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کے جواب پر جواب الجواب جمع کرائیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے معاملے میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم اورایم کیو ایم کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
سندھ حکومت نے تحریری جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا کہ اختیارات نچلی سطح منتقلی کا عمل جاری ہے۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے پوچھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جواب کیوں جمع نہیں کرایا گیا؟
صلاح الدین احمد وکیل جماعت اسلامی نے عدالت کو بتایا کہ بلدیاتی اختیارات منتقلی کا معاملہ صوبائی حکومت کے پاس ہے جبکہ ایم کیو ایم کے وکیل نے کہا کہ سلیکٹ کمیٹی کے درمیان اب بھی ڈیڈ لاک برقرارہے۔
وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جو پہلے جواب جمع کرایا تھا آج بھی وہی پیش کیا ہے۔ یہ معاملہ فوری نوعیت ہے۔ جس پرعدالت نے ایم کیو ایم کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر کیس میں آپ کہتے ہیں مجھے ایمرجنسی ہے۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ایم کیو ایم کے وکیل کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت نے جو بھی جواب جمع کرایا ہے اس پر جواب الجواب جمع کرائیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو بھی ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل کو نوٹس کیا گیا تھا آپ بھی تحریری جواب جمع کرائیں۔
عدالت عالیہ نے کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے بلدیاتی اختیارات سے متعلق درخواستوں کو یکجا کررکھا ہے۔
طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم یہاں سپریم کورٹ فیصلے پرعمل درآمد کے لیے آئے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے قبل سندھ حکومت ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں کرسکتی۔ کراچی میں بیشمار ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔
وکیل ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ جب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوتے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکا جائے، بہت اہم مسئلہ ہے سپریم کورٹ نے بھی فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News