
2023
بول نیوز کی جانب سے پوری قوم کو نیا سال مبارک ہو، اس دعا کے ساتھ کہ یہ نیا سال پاکستان اور قوم کے لیے خوشحالی کا سال ثابت ہو اور اس امید کہ ساتھ کہ ملک حقیقی آزادی حاصل کرے گا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ 2023 میں پاکستان میں باقاعدہ جمہوریت بحال ہوگی اور ملک معاشی بحران سے نکلے گا، پاکستان کو اہل اور ایماندار حکمران ملیں گے جو ملک کو اس دلدل سے نکالیں گے، جہاں 13 جماعتی اتحاد نے پھنسا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ 2022 بہترین سال بھی تھا اور بدترین بھی، عمران خان
پاکستان میں سال نو کا جشن بھرپور انداز سے منایا گیا جب کہ 12 بجتے ہی کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بھرپور آتش بازی اور جشن کے ذریعے 2023 کو خوش آمدید کیا گیا۔
شہر قائد میں نئے سال کا آغاز ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ کیا گیا، شہر میں خاص طور پر ساحل سمندر سمیت مختلف مقامات پر بھرپور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 2023 کی آمد پر رنگارنگ تقاریب منعقد ہوئیں۔ شہر قائد میں بحریہ ٹاؤن کراچی 2 میں سب سے بڑی تقریب منعقد کی گئی جہاں آتش بازی کے ساتھ ساتھ کنسرٹ بھی منعقد کیا گیا۔
وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو نئے سال کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ 2022 پاکستان کے لئے تلخ و شیریں ثابت ہوا جب کہ سیلاب کی تباہ کاریوں نے عوام کے مسائل اور تکالیف میں اضافہ کیا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ 2023 کے سال کو انسانیت کی فلاح و بہبود اور امن و خوش حالی کا باعث بنائے۔
عمران خان ٹوئٹ
سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ سال 2022 ایک بہترین وقت بھی تھا اور بدترین وقت بھی تھا، اس سال ایک بہترین اقتصادی کارکردگی والی حکومت کو ایک سازش کے ذریعے ہٹایا گیا اور پاکستان کو چوروں کے ایک گروپ کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں سال سندھ حکومت کی جانب سے ساحل سمندر کی سڑکیں بند نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کو بھی ختم کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News