Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو اے ای اور چین نے اسرائیلی وزیر کے دورہ الاقصیٰ پر اقوام متحدہ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

Now Reading:

یو اے ای اور چین نے اسرائیلی وزیر کے دورہ الاقصیٰ پر اقوام متحدہ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

متحدہ عرب امارات اور چین نے اسرائیلی وزیر کے دورہ مسجد القصیٰ پر اقوام متحدہ سے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبروں کے مطابق متحدہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر بن گوئیر کے داخل ہونے پر متحدہ عرب امارات اور چین نے اقوام متحدہ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سفارت کاروں نے گزشتہ رات دیر گئے ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر بین گویر کے اقدام کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی، مصر، اردن، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات اس کی مذمت میں فلسطینیوں کے ساتھ شامل ہوئے۔

اسرائیلی وزیر بن گویر کا سخت سکیورٹی میں مسجد اقصی کا دورہ - Hindusthan Samachar Urdu

Advertisement

فلسطینی کی قیادت نے اسرائیلی وزیر کی اس دراندازی کو بے مثال اشتعال انگیزی قرار دیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر بین گویر نے مسجد اقصیٰ کے جس حصے کا دورہ کیا تھا وہ مسلمانوں کے لیے مختص ہے اور اسرائیل اور فلسطین کے ایک معاہدے کے تحت اس حصے میں اسرائیلیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

Advertisement

فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ انتہا پسند وزیر بن گویر کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے ایک غیر معمولی اشتعال انگیزی اور تنازع میں خطرناک اضافے کے طور پر دیکھتی ہے.

دریں اثناء، فلسطینی وزیر اعظم محمد شطیہ نے بین گویر پر الزام لگایا کہ اس نے یہ دورہ مزار کو یہودی معبد میں تبدیل کرنے کی کوشش کے ایک حصے کے طور پر کیا، جو اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے لوگوں کا ہدف ہے۔

حماس، جو کہ محصور غزہ کی پٹی پر حکومت کرتا ہے، نے خبردار کیا ہے کہ بین گویر کا یہ اقدام ایک ’سرخ لکیر‘ کو عبور کرنے کے مترادف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر