بندر نے اپنے بچے کو خود کی حفاظت کرنے کا طریقہ بتا دیا
بندرکی اپنے بچے کے ساتھ دلچسپ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندراپنے بچے کو خود کی حفاظت کرنے کا طریقہ بتا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے بندر کے بچے کو کوئی کھانے کے لیے کچھ دیکر پاس بلا رہا ہے۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے جیسے ہی بندرکا بچہ کھانا لینے کے لیے آگے بڑھتا تا بندر اپنے بچے کو اپنے جانب کھینچ کر قریب کر لیتا اور انجان شخص کے قریب جانے سے روک لیتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بندراپنی بچے کو خود کی حفاظت کرنا سکھا رہا ہے۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اجنبیوں سے خود کو مھٖوط رکھنے کی کلاسس ۔
https://twitter.com/i/status/1617163423627808770
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/989089/
اس سے قبل بھی
اس سے قبل بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں چیتے اور شیر کے بچے کے ساتھ بندر کے بچے کو بھی مزے سے کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
بیبی چمپینزی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی تھی۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تینوں ایک ساتھ کتنے پیارے لگ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پراکثر جانوروں سے منسلک ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر بچے تو بچے بڑے بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پاتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
