Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے نکاح کرلیا

Now Reading:

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے نکاح کرلیا
شاداب خان نکاح

شاداب خان نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے نکاح کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کو اپنے نکاح کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔

قومی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مہربانی کرکے میرے انتخاب ، میری اہلیہ اور خاندان کا احترام کریں۔ میری طرف سے آپ سب کے لیے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے مزید لکھا کہ میں اپنے مینٹور ثقی بھائی (ثقلین مشتاق) کے خاندان کا حصہ بن رہا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی تب سے میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا اور میری فیملی نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں؛ لگتا ہے میرا ٹائم بھی اب آنے والا ہے، شاداب خان

لیگ اسپنر نے کہا کہ میری اہلیہ بھی چاہتی ہیں کہ ہماری زندگی نجی ہی رہے، وہ اسے پبلک نہیں کرنا چاہتی لہذا آپ سے گزارش ہے کہ ہمارے خاندان کی خواہش کا احترام کریں۔

آخر میں شاداب خان نے لکھا ’’البتہ اگر پھر بھی آپ لوگ سلامی بھیجنا چاہیں تو میں آپ کو اپنا اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا‘‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر