
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے اور یہ تاثر دینا کہ عدالتیں فوج کے زیر اثر فیصلے دیتی ہیں اور آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتے ہیں کہ کیا فیصلہ کرنا ہے انتہائ تباہ کن اثرات کا حامل ہے،
میری رائے میں چیف جسٹس صاحبان فوری اجلاس بلائیں اور اس صورتحال پر غور کریں، اعظم سواتی کیس میں جج کا فیصلے سے پہلے تبدیل کر دیا جانا، ایک Tweet پر درجنوں پرچے ہونا Business as usual نہیں ہے جمہوریت کی بنیاد آئین ہے اور اس طرح آئین کا بے وقعت ہونا بہت بڑا بحران ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 4, 2023
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کوئی مؤقف سامنے نہ آنا معاملات کی سنگینی کا اظہار کرتا ہے اور میری رائے میں چیف جسٹس صاحبان فوری اجلاس بلا کراس صورتحال پر غور کریں۔
اعظم سواتی کیس کے حوالے سے انھوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ جج کو اعظم سواتی کیس کا فیصلہ کرنے سے پہلے تبدیل کر دیا گیا۔
محض ایک ٹوئٹ پر درجنوں پرچے ہونا بزنس ایز یوزیل نہیں ہے ، جمہوریت کی بنیاد چونکہ آئین ہےلہزا اس طرح آئین کا بے وقعت ہونا بہت بڑا بحران ہے۔
ملک عام انتخابات کی طرف بڑہ رہا ہے، تحریک انصاف کے کارکنان الیکشن کمپیئن کی تیاری کریں، ٹیکنو کریٹ گورنمنٹ جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی اور عام انتخابات کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 5, 2023
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے اور ٹیکنو کریٹ گورنمنٹ جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی
لہزا تحریک انصاف کے تمام کارکنان عام انتخابات کے لئے الیکشن کمپیئن کی تیاری کریں ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News