
آئی ایم ایف کیساتھ ریویو مکمل کرنےکےلیے تیار ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ ریویو مکمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پرائم منسٹریوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بچانےکےلیے سیاسی قیمت اداکرنا پڑتی ہے۔ انشاءاللہ ہم پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 8 بجے دکانیں بند کرنےکا فیصلہ کیا توحکم امتناع لےلیا گیا۔ توانائی بچت اسکیم کیخلاف ایک حکومت عدالت چلی گئی۔ صوبائی حکومت نے عدالت سے حکم امتناع لے لیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ اسٹیٹ بنک پالیسی ریٹ بڑھانا چاہتا ہے۔ آئی ایم ایف کیساتھ بیٹھ کر شرائط طے کرنا چاہتےہیں، آئی ایم ایف کوواضح پیغام دیاکہ9 واں جائزہ مکمل کرنا چاہتےہیں۔ آئی ایم ایف کیساتھ ریویو مکمل کرنےکےلیے تیارہیں۔ قرض 7 سے8 سال میں واپس کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ تنقید ہوتی ہے کہ لیپ ٹاپ سیاسی پوائنٹ اسکورننگ ہے۔ ماضی میں جواب دیتا تھا کہ لیپ ٹاپ نہیں توکیا کلاشنکوف دے دوں۔ ہم کٹھن مرحلے سے گزررہےہیں۔ وسائل مہیا کیے جائیں تو نوجوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ نوجوانوں کو 5 لاکھ کابلا سود قرضہ فراہم کیا جائےگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں40ارب کے قرضے دیےاورریکوری99 فیصد تھی، ہمارے دور میں پنجاب میں نوجوانوں کولیپ ٹاپ دیے گئے، ماضی میں پنجاب کے نوجوانوں کوبلاسود قرضے فراہم کیے تھے۔ نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتےہیں، ہمارے نوجوان باصلاحیت اور بلندحوصلے والےہیں،
شہبازشریف نے کہا کہ صرف غریب پر مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈال سکتے، ریاست کو بچانےکےلیے تمام سیاسی کمائی قربان کردوں گا، پاکستان کواس حال تک پہنچانےکی ذمہ دارسیاسی جماعتیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News