ویڈیو: پلاسٹک کے ڈریسز پہن کر ننھی بچی ایک بار پھر حاظر
ننھی بچیکی پلاسٹک بیگز سے بنے اسٹائلش ڈریسز کی ماڈلنگ نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
سوشل میڈیا پر ننھی بچی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی نے مختلف رنگوں کی پلاسٹک سے تیار کیے گئے ڈریسز پہن رکھے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اُس کے بعد ایک سیاہ اور نیلی پلاسٹک سے بنے لباس میں بچی کو اعتماد کے ساتھ واک کرتا دیکھا گیا۔
یہ ہی نہیں بلکہ لالیک رنگ کی پلاسٹک سے تیار کیے گئے پلاسٹک کے ڈریس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
اس کے علاوہ ننھی پریوں کو اورنج اور دیگر رنگوں پر مشتعمل پلاسٹک کےلباس میں بھی جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا گیا۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/11/499054/
تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ننھی بچی کے اس خوبصورت انداز میں پُر اعتماد طریقے سے کی جانے والی واک پر متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پرکمنٹ کر کے کہا کہ میری آنکھوں کو یقین ہی نہیں آرہا کہ یہ پلاسٹک سے تیار کیے گئے ڈریسز ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ننھی بچی کا یہ اعتماد دیکھ کربڑی خوشی ہوئی۔
اس کے علاوہ ایک اور صارف نے اس ویڈیو پرکمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچی آنے والے مستقبل کی بڑی ماڈل بنے گی۔
اس سے قبل بھی اس ہی بچی کی پلاسٹک بیگ سےبنےڈریسز پہن کرواک کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بہت پسند کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
