Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی ایس پی لیگل کو فواد چوہدری کو پیش کرنے کا وقت بتانے کی ہدایت

Now Reading:

ڈی ایس پی لیگل کو فواد چوہدری کو پیش کرنے کا وقت بتانے کی ہدایت
فواد چوہدری

رہنما تحریکِ انصاف فواد چودھری کی ضمانت منظور

عدالت نے ڈی ایس پی لیگل کو فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا وقت بتانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایف ایٹ کچہری اسلام آباد میں رہنما تحریکِ انصاف فوادچودھری کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔  تلاوت سے عدالتی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

دوران سماعت عدالت نے فواد چوہدری کو ساڑھے 11 بجے پیش کرنے کا حکم دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے وکیل بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے دبئی کے حاکم آ رہے ہیں، روڈز بلاک ہیں۔ اس وجہ سے فواد چوہدری کو تاخیر سے پیش کیا جائے گا۔
Advertisement

جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمدراجہ نے کہا کہ ساڑھے گیارہ بجے کے آس پاس فواد چودھری اسلام آباد پہنچیں گے۔ پراسیکیوشن فواد چودھری کے پہنچنے کے بعد بتا دیں گے کہ کب پیش کرنا ہے۔ پراسیکیوشن کہہ رہی کہ سڑکیں بند ہیں۔

جج نے ریمارکس دیے کہ فواد چوہدری کا تو شاید رات کو میڈیکل ہو چکا ہے، لیکن رپورٹ ابھی تک آئی نہیں۔

سماعت کے دوران جج نے نیب کورٹ کو تفتیشی افسرسے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر سے رابطہ کرکے پوچھیں کہ فواد چودھری کو کب عدالت پیش کرنا ہے۔

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ساڑھے بارہ کے آس پاس کا وقت بتا دیں۔ جب کہ وکیل علی بخاری نے کہا کہ اگر ایک بجے بھی پیش کرنا ہے تو بتا دیں لیکن ٹھیک وقت بتادیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ پراسیکیوشن کو ضمیرکا قیدی بنایا ہوا ہے۔ استدعا ہے کہ پراسیکیوشن کو ضمیر جگانے کی ہدایت کی جائے جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ عدالتی عملہ فواد چودھری کو عدالت پیش کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی وکلاء کو آگاہ کرےگا۔

Advertisement

جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمدراجہ نے ڈی ایس پی لیگل کو فواد چوہدری کو پیش کرنے کا وقت بتانے کی ہدایت کردی، ڈی ایس پی لیگل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ فواد چوہدری کو 3 بجے پیش کیا جائے گا۔ فواد چوہدری کوعدالتی اوقات کے اندرہی پیش کریں گے۔

جج نے استفسار کیا کہ کوئی ایک وقت بتا دیں تاکہ دیگرکیسز میں خلل نہ پیدا ہو جس پر ڈی ایس پی لیگل نے جواب دیا کہ فواد چوہدری کا فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ کروا لیا ہے، میڈیکل کروانا ہے۔ جس کے بعد عدالت نے فوادچودھری کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمدراجہ کی عدالت میں وکیل ڈاکٹر بابراعوان، سینیٹرشہزاد وسیم ، غلام سرور خان، فواد چوہدری کے وکیل علی بخاری، فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری، فراز چوہدری کے علاوہ مرتضی طوری ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر