
عرب ممالک نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر کی مسجد اقصیٰ اشتعال انگیز دورے کے خلاف ٹھوس کاروائی کرے۔
تفصیلات کے مطابق عرب ممالک اور اقوام متحدہ میں مختلف دیگر گروپوں نے عالمی ادارے کی سلامتی کونس پر زور دیا ہے وہ اسرائیلی وزیر بن گویر کے اشتعال انگیز دورے کے خلاف ٹھوس کاروائی کرے۔
واضح رہے کہ مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ میں منگل کے روز اسرائیلی وزیر بن گویر نے دورہ کیا تھا جو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی تھی۔
اسرائیلی وزیر بن گویر کے اس دورے پر مختلف مسلمان ممالک نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا، گزشتہ روز قطر اور چین نے بھی اقوام متحدہ سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور نے بدھ کے روز عرب میڈیا کو بتایا کہ انتہائی دائیں بازو کے وزیر اور اسرائیل کے خلاف کارروائی کے لیے وسیع حمایت حاصل ہے۔
ریاض منصور نے مزید کہا کہ تمام گروپ ان اقدامات کی مذمت میں متحد ہیں جو بین الاقوامی قانون اور یروشلم، مسجد اقصیٰ اور الحرام الشریف کی حیثیت کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں مختلف کمیٹیوں اور بین الاقوامی گروپوں کے 50 سے زائد وفود نے فلسطین کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ایک طویل اجلاس کے تناظر میں بات چیت کی۔
واضح رہے کہ بن گویر کے مسجد اقصیٰ کے احاطے کے دورے نے فلسطینیوں کو مشتعل کیا ہے اور مقدس مقامات کی حالت زار کو تبدیل کرنے کے اسرائیلی منصوبوں کے بارے میں انتباہات کے درمیان دنیا بھر میں مذمت کی ہے۔
اسرائیلی وزیر بن گویر کے اس دورے کو سعودی عرب نے “اشتعال انگیز کارروائی” قرار دیا ہے اور نیویارک میں اقوام متحدہ کے تمام مشنز میں سفارت کاروں کو متحرک کر دیا ہے۔
کل اقوام متحدہ میں عرب سفیروں کی کونسل کا اجلاس ہوا جس کے بعد او آئی سی یا اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں کی کونسل کا اجلاس ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News