Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب متاثرین کی مدد فلاحی کام ہے، سندھ کا عدم تعاون ناقابل فہم ہے، پرویز الٰہی

Now Reading:

سیلاب متاثرین کی مدد فلاحی کام ہے، سندھ کا عدم تعاون ناقابل فہم ہے، پرویز الٰہی
پرویزالٰہی

سیلاب متاثرین کی مددفلاحی کام ہے، سندھ کاعدم تعاون ناقابل فہم ہے، پرویزالٰہی

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد فلاحی کام ہے، سندھ کاعدم تعاون ناقابل فہم ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد آئندہ بھی جاری رہنی چاہیے۔ احساس پروگرام کی افادیت کے پیش نظر اسے کسی دور میں بند نہیں کیا گیا۔ امید ہے احساس پروگرام اور سیلاب متاثرین کی بحالی جاری رہے گی۔

وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد ثواب کا کام ہے۔ فنڈز کی شفافیت سے استعمال کی ماضی میں کوئی مثال نہیں۔  پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز رکھے۔ مستند ڈیٹا ملنے پر ایک ارب روپے سندھ حکومت کو دیئے جائیں گے۔ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کا ڈیٹا نہیں دیا۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے باضابطہ طور پر ایک ارب روپے کی فراہمی کے لئے خط کا جواب بھی سندھ نے نہیں دیا۔ سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے عمران خان کی ہدایت کے مطابق ایک ارب روپے دینا چاہتے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی مددفلاحی کام ہے، سندھ کا عدم تعاون ناقابل فہم ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے مذید کہا کہ حکومت پنجاب اور متعلقہ ادارے ہر طرح سے سندھ حکومت سے رابطہ کر چکے ہیں۔ پنجاب سندھ کے متاثرہ بھائیوں کیلئے اپنی کمٹمنٹ پوری کرے گا۔ وفاقی حکومت نے پنجاب کو سیلاب متاثرین کے لئے کوئی پائی پیسہ نہیں دیا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پنجاب احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشترنے ملاقات کی۔ ۔ملاقات کے دوران ڈاکٹرثانیہ نشتر نے مستحق خاندانوں کیلئے مالی معاونت کے احساس راشن پروگرام پر بریفنگ دی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کے پروگرام پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا

 وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مستحق افراد کی مدد کیلئے ڈاکٹر ثانیہ نشترکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب احساس پروگرام کے ذریعے سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے مثالی کام کیاہے۔ سیلاب متاثرین کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر