امریکہ میں ہونے والے گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں شرکت فنکاروں کو بھاری پڑ گئی، تقریب کے بعد متعدد فنکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
تفصیلات کے مطابق 80 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب امریکہ میں منعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد میں نامور فنکاروں نے شرکت کی، لیکن تقریب کے بعد متعدد فنکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں شریک ہالی ووڈ کے مشہور فنکار میشل فائیفا، کولن فیرل، جیمی لی کرٹس اور برینڈن گلیسن سمیت مہمان فنکاروں کی ایک کثیر تعداد کورونا کے مرض میں مبتلا ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چین، ایک ماہ میں کورونا سے 60 ہزار افراد اپنی جان گنوا بیٹھے
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے یہ تقریب غیر ملکی پریس یونین کے تعاون سے منعقد ہوتی ہے جس میں عالمی شہرت یافتہ فنکار شرکت کرتے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کی کثیر تعداد کا کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد طبی ماہرین نے محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے لیکن ہالی ووڈ کے مشہور ادکاروں کا کورونا میں مبتلا ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
بوسٹین میں قائم بچوں کے ایک اسپتال کے متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر جون برونسٹین کا کہنا ہے اس وقت ماحول میں کورونا سمیت مختلف اقسام کے بہت سے جراثیم موجود ہیں۔
ڈاکٹر جون برونسٹین کا مزید کہنا تھا کہ پُرہجوم اور بند مقامات پر ان جراثیموں سے خود کو محفوظ رکھنا ناممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
