
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں میئر کے دفتر کے قریب دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبروں کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں میئر کے دفتر کے قریب ہونے والے ایک زبردست دھماکے میں کم از کم پانچ زخمی ہوئے، دھماکے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں میئر کے دفتر کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اتوار کو ہونے والے زبردست دھماکے سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس افسر عبداللہی محمد نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو موغادیشو مال کی ایک دیوار کے ساتھ اڑا دیا جو کہ انتظامیہ کے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صومالیہ کا دارالحکومت موغا دیشو کار بم دھماکوں سے گونج اٹھا
امین ایمبولینس سروسز کے ڈائریکٹر عبدالقادر عبدالرحمن نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایمبولینس کے عملے نے دھماکے کے مقام سے پانچ زخمیوں کو باہر نکالا۔
واضح رہے کہ میئر کا دفتر موغادیشو کے ایک محفوظ علاقے میں مقامی حکومت کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت میں واقع ہے۔
میئر کے دفتر میں کام کرنے والی فرح عبداللہی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم دفتر میں تھے اور ایک دھماکے سے ہم بہرے ہو گئے، ہم باہر بھاگے، اس کے بعد فائرنگ شروع ہوئی۔
ایک انٹیلی جنس افسر جس نے صرف اپنا نام احمد بتایا، نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو لاک ڈاؤن میں ڈال دیا لیکن فوج اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News