پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سیریز کا آغاز کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کل سے ہو گا، اس سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں ٹرافی کی نقاب کشائی کی گئی۔
ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کے موقع پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی موجود تھے، دونوں کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی
پاک نیوزی لینڈ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔
گرین شرٹس اور بلیک کیپس کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ بدھ اور تیسرا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کے لیے حتمی کھلاڑیوں کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی جس کے دونوں ہی میچز ڈرا ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
