
سینیگال کی ایمرجنسی سروسز کے حکام کا کہنا ہے کہ دو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 87 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر میں کہا گیا ہے کہ وسطی سینیگال میں کیفرین کے قریب پیش آنے والے اس حادثے میں 40 افراد ہلاک اور 87 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ایمرجنسی سروسز حکام کے مطابق یہ حادثہ قومی شاہراہ نمبر ایک پر آج صبح 15-3 بجے پیش آیا۔
سینیگال کے صدر میکی سال نے ٹویٹر پر کہا کہ میں اس المناک سڑک حادثے سے بہت افسردہ ہوں اور میں متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔
AdvertisementSuite au grave accident de ce jour à Gniby ayant causé 40 morts, j’ai décidé d’un deuil national de 3 jours à compter du 9 janvier. Un conseil interministériel se tiendra à la même date pour la prise de mesures fermes sur la sécurité routière et le transport public des voyageurs.
— Macky Sall (@Macky_Sall) January 8, 2023
صدر میکی سال نے ہلاک ہونے والے افراد کے احترام میں ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں : سینیگال، ہسپتال میں آۡگ لگنے سے 11 نومولود بچے جاں بحق
فائر بریگیڈ نے کہا کہ 60 نشستوں کی گنجائش والی بس موریطانیہ کی سرحد کے قریب روسو کی طرف جا رہی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ اس میں سوار افراد کی تعداد معلوم نہیں ہے۔
نیشنل فائر بریگیڈ کے آپریشنز کے سربراہ کرنل شیخ فال نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ ایک سنگین حادثہ تھا، انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں 87 افراد زخمی ہوئے۔
کرنل شیخ فال نے کہا کہ متاثرین کو کیفرین کے ایک ہسپتال اور طبی مرکز میں لے جایا گیا ہے، فال نے کہا کہ اس کے بعد قومی شاہراہ سے ملبے اور مسمار شدہ بسوں کو صاف کر دیا گیا ہے اور عام ٹریفک دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سینیگال کا ’پلاسٹک مین‘
پبلک پراسیکیوٹر شیخ ڈائینگ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب “مسافروں کی پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے تفویض کردہ ایک بس، ٹائر پھٹنے کے بعد مخالف سمت سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی.
ماہرین کے مطابق، یہ حالیہ برسوں میں کسی ایک ملک میں کسی ایک واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد میں سے ایک ہے جہاں ڈرائیوروں کے نظم و ضبط کی کمی، خراب سڑکوں اور خستہ حال گاڑیوں کی وجہ سے سڑک حادثات عام ہیں۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2020 میں مغربی سینیگال میں ایک بس کے ریفریجریٹڈ لاری سے ٹکرانے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے اس وقت کہا تھا کہ لاری مچھلیوں کو ڈاکار لے جا رہی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News