
فوادچوہدری کو کچھ ہوا تو شوباز اور ان کی ٹیم ذمے دار ہوگی، بابر اعوان
رہنما تحریکِ انصاف اور وکیل ڈاکٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کو کچھ ہوا تو شوباز اور ان کی ٹیم ذمے دار ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے خلاف فواد چوہدری سے متعلق کیس میں سماعت میں وقفے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اور وکیل ڈاکٹر بابراعوان نے کہا کہ کرمنل جسٹس سسٹم بے بس ہے۔ فواد چوہدری نے جو کہا وہ اس سے بڑے باتیں کرنے والے حکومت میں ہیں۔
وکیل بابراعوان نے کہا کہ کہا گیا کہ فواد چوہدری کو اس لیے نہیں لائے کہ شہر بند ہے، حکومت ہمت کرے اور فواد چوہدری کو پیش کرے۔ فواد چوہدری کہاں ہیں کسی کو معلوم نہیں۔ فواد چوہدری کو لاپتہ افراد کی فہرست میں ڈال دیں۔ فواد کی صحت اور سلامتی ریاست کی ذمے داری ہے۔
ڈی ایس پی لیگل کو فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا وقت بتانے کی ہدایت
عدالت میں سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اور وکیل ڈاکٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کیس میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی گئیں، فواد چوہدری کے منہ پر کپڑا ڈال کر انھیں عدالت میں پیش کیا گیا۔
وکیل فواد چوہدری ڈاکٹر بابراعوان نے کہا کہ جڑی بوٹیاں جمع کرکے 13 جماعتوں کا منجن تیارکیا گیا، عمران خان نے 13 جماعتوں کے منجن کوچیلنج کیا ہے۔
وکیل بابر اعوان نے کہا کہ شہنشاہ سائفرنے حکم دیا آج اسلام آباد بند ہوگا، نہ عدالت کو اورنہ ہی وکیل کومعلوم ہے کہ فواد چوہدری کہاں ہیں۔ فواد چوہدری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار شوبازاوران کی ٹیم ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے ویڈیو بیان تسلیم کیا۔ ملزم کومرضی کاوکیل کرنےکاحق ہوتاہے، ہمیں فواد چوہدری سے مشاورت نہیں کرنے دی گئی۔
فواد چوہدری کے وکیل ڈاکٹر بابراعوان نے کہا کہ الزام جوبھی ہوملزم کوفیئرٹرائل کاحق ہوتاہے۔ جسمانی ریمانڈ کے خاتمے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ دیا جاتا ہے۔ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد ضمانت ملزم کاحق ہوتا ہے۔
ڈاکٹر بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذید کہا کہ کسی نوٹس کے بغیر فواد چوہدری کیخلاف پٹیشن دائرہوگئی۔ فوادچوہدری کو پہلےلاہوراورپھرجیل سےاغوا کیا گیا، جلد بازی میں انصاف کچلاجاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News