Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین کا میزائل حملے میں سیکڑوں روسی فوجی مارنے کا دعویٰ

Now Reading:

یوکرین کا میزائل حملے میں سیکڑوں روسی فوجی مارنے کا دعویٰ

یوکرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ ڈونیٹسک کے علاقے پر میزائل حملے میں 400 کے قریب روسی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے خبر دی ہے کہ یوکرین نے میزائل حملے میں 400 کے قریب روسی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ روسی حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میزائل حملے میں درجنوں فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے صرف 63 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یہ حملہ ماکیوکا شہر کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا جہاں خیال کیا جاتا ہے کہ روسی افواج تعینات تھی۔

یہ بھی پڑھیں: روس-یوکرین جنگ: معلوم اور نامعلوم

Advertisement

دریں اثنا کیف میں روس کی جانب سے تازہ حملوں کی بازگشت سنائی دی جب اتوار کی رات کو فضائی حملوں کی آوازیں آئیں.

آج ایک بیان میں روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین کی افواج نے روسی فوجیوں کی رہائش گاہ پر امریکی ساختہ ہیمارس راکٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے چھ راکٹ فائر کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے دو کو راکٹ کو تباہ کر دیا گیا تھا۔

ڈونیٹسک کے مقبوضہ علاقوں میں ایک سینئر روسی حمایت یافتہ اہلکار ڈینیل بیزسونوف نے اس سے قبل کہا تھا کہ میزائل نئے سال کے دن آدھی رات کے دو منٹ بعد ماکیوکا پر گرا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین، روسی حملوں کے بعد خیرسن سے شہریوں کا انخلاء شروع

Advertisement

اگرچہ روس کے زیر کنٹرول علاقوں تک رسائی پر پابندی ہے، لیکن روسی تبصرہ نگاروں اور بلاگرز کی ایک بڑی تعداد نے یوکرین کے حملے کو تسلیم کیا، لیکن سب کا یہی کہنا تھا کہ روسی فوجیوں کی ہلاکت یوکرینی دعوے سے کم تھی۔

ایک روسی پریزینٹر ولادیمیر سولوویو نے ایک ٹیلیگرام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نقصانات اہم تھے لیکن 400 کے قریب بھی نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر