Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ کا اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم

Now Reading:

اسلام آباد ہائی کورٹ کا اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم
اعظم سواتی کیس

اعظم سواتی کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری

متنازع ٹوئیٹ کیس میں عدالتِ عالیہ نے سینیٹراعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے سینیٹراعظم سواتی کی ضمانت پر دوپہر ایک بجے تک فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فیصلہ محفوظ سے قبل سماعت کا احوال

متنازع ٹوئیٹ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پراسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

اعظم سواتی کے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹرعدالت میں پیش نہ ہوئے۔

Advertisement

وکیل بابراعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ اعظم سواتی کے بیٹے عدالت کے سامنے اپنا مؤقف رکھنا چاہتے ہیں۔

سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے نے عدالت سے کہا کہ میرے والد نے ایک خط لکھا تھا۔ میں عدالت کی اجازت سے خط پڑھنا چاہتا ہوں جس پرچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ خط عدالت کے سامنے موجود ہے۔ اس معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دیں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس معاملے کو ہمیشہ کے لیے طے کرنا چاہتے ہیں۔ خط آجاتا ہے کہ جج جانبدار ہے۔ اس معاملے کو طے کرنے کے لیے لارجر بنچ تشکیل دے رہے ہیں۔ اس قسم کے خطوط عدالت عمومی طور پر نہیں دیکھتی۔

وکیل اعظم سواتی بابراعوان نے کہا کہ عدالت آج ہی اس معاملے کو دیکھ لے جس پرعدالت نے کہا کہ آج ہی لارجر بنچ کی تشکیل ممکن نہیں۔

اعظم سواتی کے بیٹے نےخط واپس لے لیا

بابراعوان نے کہا کہ اعظم سواتی کے بیٹے سے میں نے درخواست کی ہے وہ یہ خط واپس لے لیتے ہیں۔ جس کے بعد اعظم سواتی کے بیٹے نے عدالت کو لکھا گیا خط واپس لے لیا۔

Advertisement

بیرسٹرعثمان نے کمرہ عدالت میں بابر اعوان سے مشاورت کے بعد خط واپس لیا۔

بابراعوان کے دلائل

بابر اعوان نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر دلائل کا آغازکرتے ہوئے کہا کہ سندھ اوربلوچستان کی ہائیکورٹس نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمے ختم کر دیے۔ انہوں نے جیب سے ایک کمپلینٹ نکالا اور مقدمہ بنا دیا۔ میں نے کبھی ایسی ایف آئی آر نہیں دیکھی جس میں ٹائم اور وقوعہ کی جگہ نہ لکھی ہو۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے بابراعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں ایس او پیز کو فالو نہیں کیا گیا۔

بابراعوان نے دلائل مکمل کرتے ہوئے جواب دیا کہ جی بالکل ، انہوں نے بتانا ہے کہ اعظم سواتی پر الزام کیا ہے۔ آرٹیکل دس اے میں دو چیزیں اہم ہیں۔ ضابطے کی کارروائی ہی نہ ہو تو شفاف ٹرائل کیسے ہوگا۔

ایف آئی اے

Advertisement

ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کیخلاف چالان عدالت میں پیش کردیا ہے۔ ٹرائل کورٹ میں کل کیس سماعت کے لیے مقرر ہے۔ چوبیس دسمبرکو چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق اعظم سواتی نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ سرینڈر نہیں کیا۔ ان کے خلاف پہلے بھی اس نوعیت کا کیس یے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کو خط لکھا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ٹرائل مکمل کروائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر