Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس ملک میں بے لاگ احتساب کا واحد چیمپئن عمران خان ہے، زلفی بخاری

Now Reading:

اس ملک میں بے لاگ احتساب کا واحد چیمپئن عمران خان ہے، زلفی بخاری
زلفی بخاری

زلفی بخاری کو گرفتار کرنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

رہنما تحریکِ انصاف زلفی بخاری نے کہا کہ اس ملک میں بے لاگ احتساب کا واحد چیمپئن عمران خان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب میں ایک بار پھربہ طور گواہ طلبی کے معاملے پر زلفی بخاری نے کسی انتقامی ہتھکنڈے سے مرعوب نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں بے لاگ احتساب کا واحد چیمپئن عمران خان ہے۔ امپورٹڈ چوروں نے این آر او ٹو کے ذریعے اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے نیب کو تباہ کیا۔

رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری نے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے قوم کے لوٹے گئے 12 سو ارب ہڑپ کرنے کی اجازت دی گئی۔ نوازشریف، شہبازشریف، زرداری، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز سمیت نیب کی گرفت سے نکلنے والے چوروں کی فہرست طویل ہے

زلفی بخاری نے کہا کہ مستحق طلبہ و طالبات کیلئے جدید و معیاری اسلامی تعلیم کے بندوبست میں کردار ادا کرنے کو جرم بنایا جارہا ہے، کٹھ پتلیوں کے ہرانتقامی حربے کا سامنا، انہیں عوام میں ننگا کرنے کا سلسلہ پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ نیب نے سیاسی بنیادوں پر قائم بھونڈے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کو ایک مرتبہ پھر بطور گواہ طلب کرلیا ہے۔

Advertisement

”بغل میں چھری منہ میں رام رام“ کرنے والی امپورٹڈ سرکار انتقامی کارروائیوں سے باز نہ آئی، تحریکِ انصاف کے رہنما زلفی بخاری کو 9 جنوری کو دن 11 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر