Advertisement
Advertisement
Advertisement

برٹش کونسل کی نوکری چھوڑ کر چائے کا اسٹال کیوں لگایا؟

Now Reading:

برٹش کونسل کی نوکری چھوڑ کر چائے کا اسٹال کیوں لگایا؟
چائے

برٹش کونسل کی نوکری چھوڑ کر چائے کا اسٹال کیوں لگایا؟

ایم اے انگلش چائے والی کے سوشل میڈیا پرچرچے شروع ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک چائے والی لڑکی کی پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

چائے والی لڑکی کی وائرل ہونے والی پوسٹ نے تمام سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

شرمستھا گھوش نامی لڑکی  نے حال ہی میں اپنا ایک چائے کا اسٹال لگایا ہے۔

شرمستھا گھوش نے اس چائے کا اسٹال لگانے کے لیے اپنی برٹش کونسل تک کی جاب کو چھوڑ دیا۔

Advertisement

محترمہ گھوش پہلے برٹش کونسل سے وابستہ تھیں اور اپنا کام شروع کرنے کی خواہش رکھتی تھی بس اس ہی وجہ سے انہوں نے اپنی جاب چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

یہ ہی نہیں بلکہ محترمہ گھوش انگریزی ادب میں پوسٹ گریجویٹ بھی ہیں اور دہلی کینٹ کے گوپی ناتھ بازار میں وہیل پر اب ایک چھوٹا سا چائے کا اسٹال چلاتی ہیں (جسے رائڈی کہا جاتا ہے)۔

محترمہ گھوش کی کہانی کو لنکڈ پر ریٹائرڈ بریگیڈیئر انڈین آرمی سنجے کھنہ نے شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔

 محترمہ گھوش کی ایک تصویر کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ ان کا خواب تھا کہ ان کا ایک چائے کا اسٹال ہو جو بلکہ Chaayos جیسا بڑا مشہور بنے۔

  محترمہ گھوش یہ اسٹال اکیلے نہیں چلا رہی بلکہ ان کی دوست بھاونا راؤ لفتھانسا ان کے ساتھ کام کر رہی ہیں جو اس چھوٹے سے چائی اسٹال کو چلانے میں مشترکہ شراکت دار ہیں۔

Advertisement

:مزید پڑھیں

https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/12/427826/

 محترمہ کھنہ نے بھی اپنی پوسٹ میں گھوش کی تصویر اور کہانی گھوش کی اجازت سے پوسٹ کی ساتھ ہی ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

 یہ ہی نہیں انہوں نے لکھا کہ کوئی کام چھوٹا یہ بڑا نہیں ہوتا ہے بلکہ میں اعلی تعلیم یافتہ لوگوں کو جاب کے لیے پریشان گھومتے دیکھتی ہوں۔

 وائرل ہونے والی گھوش کی کہانی کو متعدد سوشل میڈیا صارفین سراہا رہے ہیں ساتھ ہی ان کی حوصلہ افزائی بھی کررہے ہیں۔ ایک صارف نے اس پوسٹ پر کمنٹ کر کے شئیر کرنے والے صارف کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے ذریعے اتنی اچھی کہانی ہم تک پہنچی۔

 ساتھ ہی انہوں نے گھوش کی ہمت کو داد دی اور ان کی کامیابی کے لیے بہت سے دعائیں بھی دیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی حقائق پر مبنی کہانی دیکھنے کو ملتی ہیں جس سے ہردوسرے انسان کی حوصلہ افزائی ہوتی اور کچھ کرنے کا جزبہ بھی انسان میں پیدا ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر