Advertisement
Advertisement
Advertisement

مراکش کے اسٹرائیکر اشرف حکیمی عرب کے بہترین ایتھلیٹ قرار

Now Reading:

مراکش کے اسٹرائیکر اشرف حکیمی عرب کے بہترین ایتھلیٹ قرار

قطر فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کی جانب سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اشرف حکیمی کو عرب کا بہترین ایتھلیٹ قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں اپنے شاندار کھیل سے مشہور ہونے والے مراکش کے اسٹرائیکر اشرف حکیمی کو عرب کے بہترین ایتھلیٹ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جوائے ایوارڈ 2022 کی منعقدہ تقریب میں اشرف حکیمی کو بہترین ایتھلیٹ منتخب کیا گیا، انہون نے یہ ایوارڈ اپنی والدہ کی موجودگی میں وصول کیا۔

Achraf Hakimi celebrated with his mother after his game-deciding penalty,  the scenes are incredibly wholesome

واضح رہے کہ جوائے ایوارڈز 2022 کی تقریب عرب ممالک میں سب سے بڑی تقریب کہلاتی ہے جس میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی خدمات کو سراہا جاتا ہے۔

Advertisement

مراکش کے اشرف حکیمی نے ایوارڈ لینے کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب جیسے خاص ملک میں اپنی والدہ کے ہمراہ آنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

Advertisement

Watch: How Morocco's Achraf Hakimi celebrates win over Belgium with his  mother at the stadium - News | Khaleej Times

اشرف حکیمی نے بہترین ایتھلیٹ کا ایوارڈ دینے پر مراکش کی عوام اور عرب ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

مراکش نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پرتگال، اسپین اور بیلجئیم کی مضبوط ٹیموں کو شکست دی تھی اور پہلی مسلم ٹیم بنی جس نے ایونٹ کی تاریخ میں سیمی فائنل کھیلا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر