Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے سال کے پہلے دن یورپی یونین نے کروشیا کو بھی گود لے لیا

Now Reading:

نئے سال کے پہلے دن یورپی یونین نے کروشیا کو بھی گود لے لیا

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی یورپی یونین نے کروشیا کو بھی گود لے لیا ہے، کروشیا اب یورپی یونین کا مکمل حصہ بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2022 کی آخری رات جب ساری دنیا نئے سال کا جشن منا رہی تھیں اس وقت کروشیا کی بلقان قوم نے اپنی کرنسی ’کونا‘ کو خیرباد کہتے ہوئے یورو کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق اب کروشیا یورپ کے پاسپورٹ فری شینگن زون میں داخل ہو چکا ہے، اور بارڈر لیس یورپ کلب کا باضابطہ ممبر بن گیا ہے۔

کروشیا اپنی کرنسی کو خیر باد کر کے یورو کرنسی اپنانے والا 20 واں ملک بن گیا ہے۔

Advertisement

جبکہ شینگن زون میں کروشیا 27 واں ملک ہے جس کے رہائشی دنیا کے سب سے بڑا پاسپورٹ فری سفری علاقے میں نقل و حرکت کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی یونین میں شامل تمام ممالک کی سرحدیں ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے کھلی ہوئی ہیں اور یورپی یونین کے 400 ملین سے زیادہ لوگوں کو یہ سہولت حاصل ہے۔

Advertisement

کروشیا کی یورپی یونین میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر یورپی یونین کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین بھی موجود تھیں۔

Advertisement

یورپی یونین کی سربراہ نے اس موقع پر ٹوئٹ کیا کہ یہ نئی شروعات کا موسم ہے اور یورپ میں ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں یہ کروشیا سے زیادہ سچ ہو۔

ارسولا وان ڈیر لیین نے یورپی یونین کے رکن سلووینیا کے ساتھ سرحدی کراسنگ پر کروشین وزیر اعظم آندریج پلینکووچ اور سلووینیائی صدر نتاسا پیرک موسر سے ملاقات کی۔

کروشیا نے 1990 میں سابق یوگوسلاویہ سے آزادی کی جنگ لڑ کر اپنی خودمختاری حاصل کی تھی، کروشیا کی آبادی 3.9 ملین ہے، کروشیا 2013 میں یورپی یونین میں شامل ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر