
ایل این جی ریفرنس میں دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل طلب
احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر کےخلاف ایل این جی ریفرنس میں دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل طلب کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر کےخلاف ایل این جی ریفرنس میں دائرہ اختیار سے متعلق مزید دلائل طلب کرلیے۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 7 فروری کو وکلاء کے مزید دلائل سننے کے بعد ریفرنس کے مستقبل سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے ملزمان کی بریت درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو بری نہ کیا جائے صرف دائرہ اختیار پر عدالت فیصلہ کرے۔ اس کیس میں جرم بنتا ہے یا نہیں اس کا فورم پھر الگ ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی نے روسٹرم پر آکرکہاکہ سیاسی بنیادوں پر یہ کیسز بنائے گئے، چار سالوں سے مجھے اس کیس میں گھسیٹا جارہا ہے۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے بریت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھا، عدالت نے حکم دیا کہ فریقین کے وکلاء 7 فروری کو عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دیں۔
شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، عبداللہ خاقان، شیخ عمران الحق سمیت دیگر ملزمان ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں۔ عدالت نے آج شاہد خاقان عباسی و دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News