Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن کے وکیل اور ڈاکٹر بابراعوان کے درمیان تلخ کلامی

Now Reading:

الیکشن کمیشن کے وکیل اور ڈاکٹر بابراعوان کے درمیان تلخ کلامی
وکیل الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے وکیل اور ڈاکٹر بابراعوان کے درمیان تلخ کلامی

الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دینے پر فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پرالیکشن کمیشن کے وکیل اور ڈاکٹر بابراعوان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

سیشن عدالت اسلام آباد کچہری میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں رہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری کے خلاف پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

فواد چوہدری کی جانب سے بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا، مؤقف اپنایا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جوڈیشل کرنے کا فیصلہ غلط ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق جوڈیشل کرنے کے بجائے مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر عدنان نے دلائل دیے، کہا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو منشی کہا جس پرعدالت نے استفسارکیا کہ آپ اپنی استدعا پڑھیں کہ آپ کو فواد چوہدری کا ریمانڈ کیوں چاہیے؟

Advertisement

فواد چوہدری کی جانب سے اُن کے وکیل ڈاکٹر بابراعوان نے کہا کہ جو سیکریٹری کمپلیننٹ ہے وہ اس کیس میں پیش نہیں ہو سکتا۔  سیکریٹری الیکشن کمیشن نے لڑائی کرنی ہے تو باہر کرے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم نے پیمرا سے ویڈیو لے لی ہے، ہم نے ایف آئی اے سے وائس میچ کرا لی ہے۔ فوٹو گرائیمٹری ٹیسٹ کے لیے فواد چوہدری کو لاہور لے کرجانا ہے۔ ہماری پراگریس موجود ہے ایسا نہیں ہے کہ پولیس نے ریمانڈ میں کچھ نہیں کیا۔

سماعت میں وکیل بابراعوان کی الیکشن کمیشن کے وکیل سے تلخ کلامی ہوئی، انھوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن نہیں عدالت ہے۔ اس وقت یہ سرزمین بے آئین بنادی گئی ہے۔ فواد چوہدری اس لمحے تک جیل میں ہیں۔

وکیل بابراعوان نے کہا کہ لیگل ٹیم کو فواد چوہدری سے نہیں ملنے دیا گیا۔ بخشی خانے میں بھی نہیں ملنے دیا گیا۔ کلبھوشن کی اماں کو جو حق دیا گیا وہ فواد چوہدری کی اولاد کو نہیں دیا گیا۔ جو کچھ ہورہا ہے وہ چالیس سالہ وکالت میں پہلی مرتبہ دیکھ رہا ہوں۔ فواد چوہدری کو ہتھکڑیوں میں کپڑا ڈال کر ایا گیا۔

فواد چوہدری کے وکیل نے دلائل دیے کہ سیکڑوں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کی گئی بات مشاورت نہیں ہوتی۔ فواد چوہدری کو اب تک نہیں لایا گیا۔ آپ نے ساڑھے 12 پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ فواد چوہدری راستے میں ہیں۔

’’مداخلت مت کریں، لقمے مت دیں‘‘

Advertisement

وکیل فواد چوہدری نے سرکاری وکیل کو کہا کہ مداخلت مت کریں، لقمے مت دیں۔ اب مداخلت کی گئی تو بیٹھ جاؤں گا۔ خاموش ہو جائیں،  آپ کی حاضری لگ گئی ہے۔ حکومت آپ سے خوش ہو چکی ہوگی۔

بابر اعوان نے سرکاری وکیل سے مکالمہ میں کہا کہ آپ کواعلی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ آپ کو افسر اعلیٰ لگایا جائے گا جو آج کل تھانیدارہے۔ فواد چوہدری کی ویڈیو پریس کانفرنس والی ہے۔ یہ وہ والی ویڈیو نہیں کہ جس میں تعین کرنا ہو کہ ٹانگ لڑکی کی ہے یا لڑکے کی۔

’’یہ رول آف لا یا گھوسٹ سسٹم؟‘‘

ڈاکٹربابراعوان نے کہا کہ ویڈیو واضح ہے تو اب یہ مزید کیا چاہتے ہیں؟ لاہورہائی کورٹ نے 4 بارفواد چوہدری کو پیش کرنے کا حکم دیا لیکن پیش نہ کیا گیا۔ ایک وزیرکہتا ہے کہ ہم فواد چوہدری کو 6 بجے اسلام آباد میں پیش کریں گے۔ اسے میں جسٹس کہوں یا منیجمنٹ؟ یہ رول آف لا یا گھوسٹ سسٹم؟ یہ نہ ہو کہ کل آپ میری ضمانت سن رہے ہوں کہ بابر کہاں لاپتہ ہو گیا ہے۔

وکیل فواد چوہدری نے کہا کہ میں آج ہی آپ کو بتا دیتا ہوں کہ آپ کس قانون کے تحت مجھے ضمانت دیں گے۔ ایف آئی آر میں 7 پولیس رولز کی خلاف ورزی کی گئی، سات کے سات پر بات کروں تو دو دن دلائل میں لگیں گے۔ جیسی ایف آئی آر سیکرٹری الیکشن نے کرائی اس جیسی کوئی ایک ایف آئی آر پورے پاکستان میں دکھا دیں۔

وکیل بابراعوان نے کہا کہ یہ پوری قوم کو الو سمجھ رہے ہیں۔ فواد کو گرفتار کرنے کے بعد کوراپ کیا گیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت عمران خان کو نااہل کرانا چاہتی ہے۔ فواد چوہدری نے جو کہا اس کے ثبوت موجود ہیں۔ مجھے اپنے منشی پر فخر ہے۔ میرے منشی کی سپریم کورٹ میں بھی انٹری ہے۔ ان کو لفظ منشی بہت ناگوار گزرا۔

Advertisement

وکیل فواد چوہدری نے کہا کہ ایک وزیرنے کہا کہ ہم ججز کے گھروں کا گھیراؤ کرینگے۔ یہ آئین ہے شغل نہیں۔ آئین کوئی چیتھڑا نہیں کہ کاٹ کر پھینک دیں گے۔ اس کے لیے ان کو 22 کروڑ بندے چیرنے پڑیں گے کیونکہ قوم جاگیر ہوئی ہے۔ اگر یہ دہشتگردی کی دفعات لگاتے تو میں ایس ایچ او کو ہتھکڑیاں لگانے کی استدعا کرتا۔

بابراعوان نے مذید کہا کہ میں سوا 8 بجے سے میں عدالت میں ہوں لیکن تفتیشی اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ تفتیشی اور پراسیکیوٹر احاطہ عدالت میں گھومتے رہے۔ تفتیشی اور پراسیکیوٹر کی سموسوں پر دست درازی کرتے ہوئے کی ویڈیو موجود ہے۔   ایڈیشنل سیشن جج کے سامنے نہ آئے ،احاطہ عدالت میں گھومتے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر