آسٹریلین اوپن ٹیس کے ڈائریکٹر کریگ ٹائلی کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر کریگ ٹائلی کا کہنا ہے کہ اس ماہ آسٹریلین اوپن میں کووڈ ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہو گی اور اگر کھلاڑی وائرس میں مبتلا ہے تو بھی وہ کھیل سکتے ہیں۔
کریگ ٹائلی نے آسٹریلیا کی صحت کی پالیسی کے حوالے سے بتایا کہ یہ اقدام کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں کیا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ دو سالوں سے گرینڈ سلم ایونٹ وائرس کی وجہ سے سخت پروٹوکول میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : آسٹریلین اوپن، نومی اوساکا سال کے پہلے گرینڈ سلم سے دستبردار
واضح رہے کہ 2021 کا آسٹریلین اوپن بائیو سیکیور میں منعقد کیا گیا تھا، اور گزشتہ سال نو مرتبہ کے چمپئین نوواک جوکووچ کو ویکسین کے بارے میں ان کے موقف کی وجہ سے ملک بدر کر دیا گیا تھا۔
آسٹریلین اوپن کے ڈٓائریکٹر کریگ ٹائلی نے ایک نیوز براڈکاسٹر کو بتایا کہ ہم نے کھلاڑیوں کے علاوہ ایونٹ کے 12 ہزار سے زیادہ عملے پر بھی واضح کر دیا ہے کہ اگر کوئی بیمار ہے تو وہ گھر پر رہے اور آرام کرے۔
کریگ ٹائلی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے معمول کا ماحول ہے اور یہ کرکٹ سے مختلف نہیں ہے، ہم ممکنہ طور پر کووڈ کا مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر میٹ رینشا نے گزشتہ ہفتے سڈنی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پانچ روزہ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے لیے کھیلنا جاری رکھا، حالانکہ ان کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
میٹ رینشا کو میچ کے پہلے تین دن اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے الگ تھلگ رکھا گیا لیکن کئی منفی ٹیسٹوں کے بعد وہ ہوم ڈریسنگ روم میں واپس آئے۔
وبائی مرض کے عروج پر میلبورن دنیا کے سب سے طویل اور سخت ترین لاک ڈاؤن سے گزرا لیکن بہترین اقدامات کی وجہ سے شہر میں صحت عامہ کی پالیسی میں نرمی آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
