Advertisement
Advertisement
Advertisement

پُرامن بلدیاتی الیکشن؛  پاکستان رینجرز نے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی

Now Reading:

پُرامن بلدیاتی الیکشن؛  پاکستان رینجرز نے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی
پاکستان رینجرز

پُرامن بلدیاتی الیکشن؛  پاکستان رینجرز نے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی

پاکستان رینجرز(سندھ) کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان رینجرز(سندھ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس کے ساتھ کراچی اورحیدر آباد کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ کراچی کے علاقے حب ریورروڈ، بلدیہ، گولیمارچورنگی، ڈسکو موڑ، ناگن چورنگی، سخی حسن چورنگی، ملیر ماڈل کالونی، گڈاپ روڈ، یونیورسٹی روڈ،نیپا چورنگی، حسن اسکوائر، الآصف اسکوائر، سہراب گوٹھ، بلاول چورنگی، بوٹ بیسن چورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، شاہین کمپلیکس چورنگی، ضیاء الدین احمد روڈ، آئی آئی چندریگرروڈ، چاکیواڑہ روڈ، ایم اے جناح روڈ، طارق روڈ، شاہراہ فیصل اورملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔

ترجمان پاکستان رینجرزکے مطابق حیدرآباد کے علاقے فلیگ مارچ میں فتح چوک، قاسم آباد، ٹھنڈی سڑک، لطیف آباد، آٹو بھان روڈ، حیدر چوک، پکا قلعہ، پھلیلی، برنس روڈ، ہالہ ناکہ، قاسم چوک، رانی باغ اور صدر پریس کلب شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق دوسری جانب الیکشن کے دوران لاء اینڈ آرڈر کو موثر رکھنے کے لیے رینجرز اور پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کیے گئے جس میں متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان پاکستان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرزہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

ترجمان کے مطابق دورانِ الیکشن کراچی اور حیدر آباد کے 500 حساس پولنگ اسٹیشن میں رینجرز اہلکار تعینات ہونگے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرزبطور کوئیک رسپانس فورس علاقے میں موجود رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر