
ماجد جہانگیر
پاکستان کے سینئر اداکار وکامیڈین ماجد جہانگیر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
پاکستان کے نامور کامیڈین واداکار ماجد جہانگیر طویل عرصے سے بیمار تھے، ان کے اہل خانہ کے مطابق اداکار پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد وہ شدید بیماری میں مبتلا رہے۔
خیال رہے کہ مزاحیہ ڈرامے سیریل ففٹی ففٹی سمیت دیگر ڈراموں میں ناظرین کو ہنسانے اور لوٹ پوٹ کرنے والے اداکار ماجد جہانگیر کے اہل خانہ نے چند روز قبل عوام سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی تھی۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق اداکار ماجد جہانگیر کا انتقال اب سے کچھ دیر قبل 10 بجے ہوا، اور اس حوالے سے مختلف یوٹیوب چینلز پر خبریں بھی چلائی جارہی ہیں۔
گھر میں موجود اداکار کی منہ بولی بیٹی کے مطابق نامور اداکار کے آخری الفاظ یہ تھے کہ یااللہ مجھے معاف کرنا جب کہ ان کی آخری وقت میں عمرہ ادا کرنے کی خواہش رکھتے تھے اور وہ اکثر مجھے کہا کرتے تھے کہ میں تمہیں عمرہ اور حج کے لیے لے کر جاؤں گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سینئر اداکار ماجد جہانگیر بحریہ ٹاؤن لاہور میں رہائش پذیر تھے جب کہ ان کے بچے کراچی میں رہائش پذیر ہیں جو اپنے والد کی موت کی خبر سن کر لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News