Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم اور آرمی چیف پشاورپہنچ گئے، ہنگامی اجلاس طلب

Now Reading:

وزیراعظم اور آرمی چیف پشاورپہنچ گئے، ہنگامی اجلاس طلب
وزیراعظم اور آرمی چیف

وزیراعظم اور آرمی چیف نے زخمیوں کی عیادت کی

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں نے سیکیورٹی اداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے علاوہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ دیگر بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے زخمیوں کی عیادت کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں ںے سانحہ پشاور کے افسوس ناک واقعہ کے بعد ہنگامی اجلاس اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پشاور دھماکے کے شہداء کی فہرست

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ امن وامان سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں افسوسناک واقعے کے محرکات پر غور کیا جائے گا اور واقعے پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Advertisement

پاکستان کیخلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے

اس سے قبل وزیراعظم نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآنی تعلیمات کے منافی ہے، اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشت گرد پاکستان کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورت حال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے۔ وفاق صوبوں کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا۔

واضح رہے کہ پشاور کی  پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 44 ہوگئی ہے جب کہ 157 افراد زخمی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر