Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ون ڈے، گرین شرٹس نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Now Reading:

پہلا ون ڈے، گرین شرٹس نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نسیم شاہ نے اننگ کے پہلے ہی اوور میں ڈیون کونوے کو بولڈ کر دیا۔

 نیوزی لینڈ کے فن ایلن اور کین ولیمسن نے اننگ کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن فن ایلن 29 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کے اسکور کو اچھے ٹوٹل تک پہنچایا، ولیمسن 26، ڈیرل مچل 36، ٹام لیتھم 42، گلین فلپس 37، مچل بریسویل 43 اور مچل سینٹر نے 21 رنز بنائے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے نسم شاہ مہنگے بولر ثابت ہوئے مگر انہوں نے 5 کیوی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ بھی دکھائی،  جبکہ اپنے ڈیبیو پر اسامہ میر نے 42 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مقررہ ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا، امام الحق 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے اسکور کو 108 رنز تک پہنچایا۔

Advertisement

فخر زمان 56 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے اور بابر اعظم نے 66 رنز اسکور کئے، پاکستان کے محمد رضوان نے شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کرتے ہوئے 77 رنز بنائے، حارث سہیل 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل بریسویل نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹِم ساؤتھی اور گلین فلپس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر