Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیسرے ون ڈے میں بھارت نے سری لنکا کو تاریخی شکست دے دی

Now Reading:

تیسرے ون ڈے میں بھارت نے سری لنکا کو تاریخی شکست دے دی

بھارت نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ بناتے ہوئے سری لنکا کو 317 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں بھارت کے 390 رنز کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 73 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی جیت ہے۔

میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے 5 وکٹ پر 390 رنز کا بڑا اسکور بنایا، ویرات کوہلی اور شبھمن گل نے سنچری بنائی، جواب میں سری لنکا کی ٹیم 22 اوورز میں 73 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Advertisement

بھارتی بیٹسمین بھنڈارا نے چوٹ کی وجہ سے بلے بازی نہیں کی۔ تیز گیند باز محمد سراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 32 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ بھارتی ٹیم نے ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا۔

Advertisement

سری لنکا کی ٹیم کبھی بھی بھارت کو ون ڈے سیریز میں اس کے ہوم گراؤنڈ پر ہرانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے ۔

اس سے پہلے بڑی جیت کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے نام تھا جو انہوں نے 2008 میں آئرلینڈ کو 290 رنز سے شکست دے کر بنایا تھا۔

ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے اتری سری لنکا کی ٹیم ابتداء میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی جب ان کی 5 وکٹیں صرف 37 رنز پر گر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی کرکٹ ٹیم پر مسلسل تیسری مرتبہ جرمانہ عائد

Advertisement

اس کے بعد کپتان داسن شناکا سے توقع کی جارہی تھی، لیکن بھی وہ صرف 11 رنز بناکر بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ یادو کا شکار بن گئے۔

سری لنکا کے 7 بلے باز دوہرے ہندسے میں بھی نہیں پہنچ سکے، محمد سراج کے علاوہ محمد سمیع اور کلدیپ یادو نے بھی 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے بھارت کی ون ڈے میں سب سے بڑی جیت 257 رنز کی تھی جب مارچ 2007 میں بھارت نے برمودا کو ورلڈ کپ کے ایک میچ میں 257 رنز سے شکست دی تھی، یہ میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا تھا۔

اس میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 413 رنز بنائے تھے۔ وریندر سہواگ نے سنچری بنائی تھی۔

Advertisement

جواب میں برمودا کی پوری ٹیم 156 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ اس کے علاوہ 2008 میں بھارت نے کراچی میں ہانگ کانگ کے خلاف 256 رنز سے بڑی جیت حاصل کی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر