روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ڈونیسک پر یوکرین کے حملے کا بدلہ لے لیا ہے اور ایک حملے میں سیکڑوں یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈونیسک حملے میں روسی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لے لیا ہے اور یوکرین کے 600 فوجیوں کو راکٹ حملے میں ہلاک کر دیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ جوابی کارروائی ڈونیسک میں ہمارے 89 فوجیوں کی ہلاکت کا نتیجہ ہے، اور اس انتقامی کارروائی میں 600 یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایک انتہائی قابل اعتماد خفیہ معلومات کے ذریعے یوکرین کی دو عمارتوں پر حملہ کیا گیا جہاں 1400 یوکرینی فوجی مقیم تھے۔
یہ بھی پڑھیں : یوکرین کا میزائل حملے میں سیکڑوں روسی فوجی مارنے کا دعویٰ
ایک معتبر عالمی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ فی الحال روس کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، دوسری جانب یوکرین نے بھی روس کے اس دعوے پر اپنا کوئی ردعمل دیا ہے۔
یوکرین کے مشرقی حصے میں قائم قصبے کرماتورسک کے میئر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے روسی فوج کے شہر کی مختلف عمارتوں پر حملے کی تصدیق کی ہے مگر انہوں نے کہا کہ کوئی ہلاک نہیں ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر روسی وزارت خارجہ کا یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ گزشتہ برس روسی حملے کے بعد سے یہ یوکرینی فوجیوں کا سب سے بڑا جانی نقصان ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
