
رانا ثناءاللہ نےکہا ہے کہ پنجاب میں امن امان کی صورتحال باعث تشویش ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خانیوال میں سی ٹی ڈی افسران پرفائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے، IG اور CS سے افسران کی ہلاکت کی رپورٹ طلب کی ہے۔
خانیوال میں CTD افسران پرفائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے۔ IG اور CS سے افسران کی ہلاکت کی رپورٹ طلب کی ہے۔ پنجاب میں امن امان کی صورتحال باعث تشویش ہے۔ حکومت ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے فوری پیش بندی کرے۔ دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ CTD افسران کے درجات بلند کرے؛ ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے۔
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) January 3, 2023
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پنجاب میں امن امان کی صورتحال باعث تشویش ہے، حکومت ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے فوری پیش بندی کرے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ سی ٹی ڈی افسران کے درجات بلند کرے اور ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News